ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پی ایم ہوں یا وزیر اعلیٰ، تمام عوام کے خادم ہیں عوام کو تنقید کا حق ہے : مارکنڈے کاٹجو 

پی ایم ہوں یا وزیر اعلیٰ، تمام عوام کے خادم ہیں عوام کو تنقید کا حق ہے : مارکنڈے کاٹجو 

Wed, 13 Mar 2019 01:19:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:12 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ جمہوریت میں عوام سب سے بالا ہے، پھر وہ چاہے پی ایم ہوں یا سی ایم۔ مارکنڈے کاٹجو نے ٹویٹ کر کے کہا کہ :’ کسی بھی جمہوریت میں عوام کے تمام اتھارٹی سے زیادہ اہم ہے، پھر چاہے وہ صدر جمہوریہ ہوں، وزیر اعظم، وزیر اعلی، جج، ممبر اسمبلی، بیوروکریٹ، پولیس، فوج ہو یا دیگر کوئی۔ یہ تمام عوام کے خادم ہیں۔ مارکنڈے کاٹجو نے آگے لکھا کہ چونکہ عوام ماسٹر ہے اور جج ان کے خادم، اس لئے عوام ٹھیک اسی طرح ججوں کی بھی تنقید کر سکتی ہے، جس طرح ماسٹر کو اپنے نوکر کی تنقید کا حق ہوتا ہے ۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ہی مارکنڈے کاٹجونے سپریم کورٹ کے ایودھیا تنازعہ کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کے فیصلے پر چٹکی لی تھی۔ کورٹ کے فیصلے پر مارکنڈے کاٹجو نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ میں ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا کوئی سرا ہی سمجھ نہیں پا رہا ہوں، اس لئے میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ:’جے رنجن گوگوئی‘۔سپریم کورٹ نے ثالثی کے ذریعے ایودھیا میں رام مندر کیس کو حل کرنے کو کہا ہے۔ ملک کی عدالت عظمی نے دونوں فریقین سے بات چیت کے ذریعے کیس کو حل کرنے کے لئے کل تین ثالث کا پینل مقرر کیا ہیں۔ جن میں ایک ثالث سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کلیف اللہ ہیں تو دوسرے وکیل سری رام پنچو جبکہ تیسرے ثالث ہندو مذہبی پیشوا شری روی شنکر ہیں۔ اس پینل کی صدارت جسٹس کلیف اللہ کریں گے ۔ 


Share: